مودی سرکار کے بعد بھارتی سپہ سالار بھی سٹھیا گیا
بھارتی آرمی چیف کی بڑھکیں، خطے میں امن کے لیے پاکستان نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا تو بھارت کو راس نہ آیا، امن کی دشمن بھارتی فوج دھمکیوں پر اتر آئی۔ مودی سرکار پہلے مذاکرات سے بھاگی اور اب بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں شروع ہوگئیں۔ مودی سرکار کے بعد بھارتی سپہ سالار بھی سٹھیا گیا، بپن روات کو پاگل پن کا دورہ پڑا تو پاکستان کو دھمکیاں دینے لگا،،، جنرل بپن راوت بالی ووڈ فلموں کے ڈائیلاگ بولنے لگے،کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے، ہم اپنی حکمت عملی آشکار نہیں کریں گے۔ ہماری حکمت عملی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے، پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ ہم پاکستانی فوج کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے، خریدتے رہیں گے۔ پاکستان جو کرتا ہے کرتا رہے، جوابی اقدامات بھی ہونگے۔