نور مقدم کیس،یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں، فواد چودھری
وفاقی وزیر فواد چودھری نے نور مقدم کیس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی۔
نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی اور عدالت نے چار ماہ میں فیصلہ ۔۔۔۔ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور رول آف لاء نافذ ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 24, 2022