معروف قوال امجد صابری شہید کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عمران صدیقی اور اسکے ساتھی امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور وہ کے ایم سی کا ملازم ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کی واردات کے پیچھے رقم اور اراضی کا معاملہ تھا، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور اس سے اہم معلومات متوقع ہے، واضح رہے کہ امجد صابری شہید کو لیاقت آباد کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔