سعودی عرب کا شام میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب نے شام میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور شراکتی معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔تقریبا 150 سرمایہ کاروں اور سعودی سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی قیادت میں دمشق میں حکام سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق یہ فورم دونوں برادر ممالک کے عوام کے مفاد میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور معاہدوں پر دستخط کے لیے منعقد کیا گیا ۔سعودی وزارت کے اعلامیے کے مطابق اعلان کردہ سرمایہ کاری میں ریئل اسٹیٹ، بنیادی ڈھانچہ، مواصلات و آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، صنعت، سیاحت، توانائی، تجارت اہم اور اسٹریٹجک کے شعبے شامل ہیں۔