بریک ڈاؤن: جس نے ساری رات پورے ملک کو اندھیرے میں ڈبوئے رکھا تاہم اب پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب حبکو پاوراسٹیشن میں فنی خرابی سے نیشنل پاورکنٹرول سسٹم خراب ہوگیا جس کے بعد ملک کا اسی فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ حبکوپاوراسٹیشن میں خرابی سے تربیلا اور منگلا ڈیم کے پاوراسٹیشن بھی ٹرپ کرگئےجس کےبعد پورے ملک میں بجلی کا بحران آگیا۔ نیشنل پاورکنٹرول سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، آزاد کشمیر، نواب شاہ ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، جھنگ ، چنیوٹ ، لیہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کی سپلائی بند رہی۔ بلوچستان اور سندھ کے علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ بجلی کی بندش سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے سے فون پر وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ بعد ازاں وزیراعظم کے نوٹس لینے اور ساری رات ہنگامی بنیادوں پر تکنیتی خرابی دور کرنے کے بعد اب ملک بھر میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔