شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش، ٹھنڈک میں اضافہ
کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ بارش سے ٹھنڈک میں بھی اضافہ۔ کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل،کلفٹن، لانڈھی، کورنگی اور بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال اور نیو کراچی، صدر،برنس روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کے علاوہ شہر کے دیگر حصوں میں بھی بارش ہوئی۔ کراچی میں آئندہ دو روز تک ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی بڑھنے کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں 26 تا 29 نومبر سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر الود اور رات میں موسم سرد رہنے کاامکان ہے صبح کی اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں شمال مشرق سمت سے 18 سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں