پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
لاہور : پنجاب میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، صوبے میں کورونا وائرس کے178نئے کیسز سامنے آ گئے تاہم کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعدادمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ، محکمہ ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے178نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد98،864 ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم اموات کی تعداد2229ہے جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد95،197 ہوگئی ہےاعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 48، ننکانہ9، قصور2،شیخوپورہ1،راولپنڈی48،چکوال1اورگوجرانوالہ میں 18 ، سیالکوٹ 3، گجرات3، ملتان4، وہاڑی 1، چنیوٹ1 اورفیصل آبادمیں 7کیسز سامنے آئے جبکہ سرگودھا میں 4، میانوالی10،خوشاب1، بہاولپور4، لودھراں 2، ڈی جی خان3، مظفر گڑھ1، ساہیوال4اوراوکاڑہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔