امریکی نشانہ بازپر بنی فلم"امریکن سنائپر"ایک سو آٹھ ملین ڈالر کمائی کے ساتھ باکس آفس پر سب سے آگے ہے
ایکشن، جذبات اور سسپنس سے بھرپور فلم امریکی سنائپر ہالی وڈ باکس آفس پر 108 ملین ڈالر کے ساتھ راج کر رہی ہے،،امریکی سنائپر ایسے نشانہ باز کی کہانی ہے جو عراق اور افغانستان میں جنگ کے دوران اپنی مہارت دکھاتا ہے۔ سنائپر ایک بچے کا باپ ہوتا ہے اور دوران جنگ کئی بار اسے انسانی جذبات کو ہلا دینے والے حالات واقعات کا سامنا کرنا پڑتاہےباکس آفس پر دوسرے نمبر پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر برنس کیساتھ ہالی وڈ کی ڈرامہ فلم دی بوائے نیکسٹ ڈوربراجمان ہےتیسرے نمبر پر فیملی کامیڈی فلم پیڈنگٹن ہے۔ جو سولہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی ایک چھوٹے سے ریچھ کی خوبصورت شرارتوں سے سجی فلم 25.5 ملین ڈالر کما چکی ہے