وزیراعظم پاکستان کے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان‘ کردیا گیا
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے نام سے منسوب آفیشل یوٹیوب چینل کا نام بدل کر ‘عمران خان’ رکھ دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا۔ وزیراعظم پاکستان کے نام سے بنے یوٹیوب چینل کا نام اب ‘عمران خان’ کر دیا گیا ہے اور نام کی تبدیلی کے بعد یوٹیوب کی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ کا ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس چینل سے وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور انٹرویوز بھی نشر ہوتے رہے ہیں اور چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔