چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف عبرتناک شکست پر قومی ٹیم میں بڑی تبدیلوں کی حمایت کردی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں شامل کیا گیا۔قومی ٹیم کے انتخاب میں کوئی دباؤ قبول نہیں کرتا۔اسکواڈ کو ترتیب دینے کیلئے کوچ اور کپتان کو بھی اعتماد میں لیا جاتا ہے,چیف سلیکٹر نے کہا کہ کسی کا نام نہیں لیتا لیکن ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہییں,انوہ ں نے کہا پاکستان سپر لیگ سے نئے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل کیئے جائیں گے۔۔ انضمام الحق نے کہ کہا کہ مصباح الحق نے اچھی کرکٹ کرکٹ کھیلی ہے, لیکن وہ سمجھدار ہیں انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد حفیظ کو بغیر سوچے سمجھے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا, گزشتہ سال محمد حفیظ ون ڈے کا بہترین پلیئرتھا