کورونا وائرس:گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 56نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے56کیس رپورٹ ہوئے اور 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ر ہی ۔منگل کوقومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے (21ے 27 جون )کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار674ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 56ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسوں کی شرح 0.44فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ تشویش ناک حالت کے مریضوں کی تعداد2 رہی ۔