سیاسی ہلچل،وزیراعظم کا آج قوم کے نام پیغام ریکارڈ کرائے جانے کا امکان
ملک میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ایک جانب تو جمعیت علماء اسلام (ف )اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کراچی سے حکومت مخالف آزادی مارچ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سیاسی و معاشی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آج وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام ریکارڈ کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم کا خطاب آج ہی نشر کیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کریں گے جبکہ آزادی مارچ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی عوام کو اعتماد میں لیں گے ۔