نیب کا نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا۔بدعنوانی کے چھ ریفرنسز،،چار انکوائریوں اور گیارہ انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔ نیب نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بھی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔نیب کے مطابق نوازشریف اوردیگرپررائے ونڈ سے جاتی امرا تک غیرقانونی سٹرک تعمیرکرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کاالزام ہے۔نیب نے بابراعوان،راجہ پرویزاشرف اورسابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی۔نیب کا کہنا ہے کہ نندی پورالیکٹرک پراجیکٹ میں تاخیر کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیئرمین واپڈا طارق حبیب اوردیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی،ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورپیپرا رولزکی خلاف ورزی کا الزام ہے۔یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات سے تجاوزکرنے پرتحقیقات کی منظوری دی،نیب نے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی،نیب ے دیگرافسران کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا