سعودی عرب: کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کے اقاموں کی تجدید پر دی جانے والی فیسوں کا معاوضہ دیا جائے گا۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کے اقاموں کی تجدید پر دی جانے والی فیسوں کا معاوضہ دیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ غیر ملکی کارکنوں پر ماہانہ فیس عائد کی جائے گی، اس سفارش پر غورکرنے کے لئے اقتصادی و ترقیاتی کونسل کو ہدایت بھی کی تھی۔ کونسل کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ اس کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں وزارت تجارت و سرمایہ کاری اور وزارت محنت و سماجی فروغ کو شامل کیا جائے۔ اس کمیٹی کو حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے معاملات تفویض کئے گئے ہیں۔ وہ مذکورہ تاریخ تک حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں یا اس تاریخ سے پہلے جن کمپنیوں کے نام ٹینڈر کھلے ہیں انہیں غیر ملکی کارکنو ںکے اقاموں کی تجدید پر ادا کی جانے والی فیسوں کی مد میں معاوضہ دینے کی مجاز ہوگی۔