مکہ مکرمہ کی مقامی حکومت نےماہ صیام کےدوران روزہ داروں کی سحری اورافطاری کےلیےخشک خوراک پرمشتمل50لاکھ پیکٹ تقسیم کرنےکااعلان کیا
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے ماہ صیام میں پانچ ملین سے زاید خوراک کے پیکٹ مفت تقسیم کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ راشن میں افطاری کا خشک سامان شامل ہوگا جب کہ مسجد حرام اور دیگر مساجد میں گرم اور تازہ خوراک بھی تقسیم کی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے تیار کردہ خشک راشن مکہ کی مختلف کالونیوں، رمضان کیمپوں، بس اسٹیشنوں، مکہ معظمہ میں قائم چیک پوسٹوں، ایمرجنسی سروزسز کے مراکز، اسپتالوں، شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے اور جدہ بندرگاہ پر موجودروزہ داروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک میں کئی ہزار ٹن خوراک روزے داروں کی افطار و سحر کیلیے تقسیم کی جاتی ہے