ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ روسی حسینہ سے شادی کرلی
ملائیشیا کے بادشاہ اور ریاست کے سربراہ سلطان محمد پنجم نے روس کی بیوٹی کوئین سے شادی کرلی۔کوالالمپور کے ایک اخبار کے مطابقدونوں کی شادی 22 نومبر کو روس میں ہوئی ۔ شادی سے پہلے بادشاہ کی نو بیاہتا دلہن نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام ریحانہ رکھا گیا۔مس ماسکو نے 16 اپریل 2018 کو اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے حجاب کے ساتھ ایک تصویر ٹویٹر پر جاری کی تھی۔ماسکو کے ایک بہت بڑے ہال میں پرتکلف اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں حلال کھانا پیش کیا گیا اور شراب کی اجازت نہیں تھی۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا وہ چاہتی تھیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دولت مند ہونے کے ساتھ اچھے عہدے پر فائز ہو۔ روسی حسینہ اوکسانا ووئیووڈینا نے 2015 میں ماسکو کی بیوٹی کوئین کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ وہ چین اور تھائی لینڈمیں ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔