سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ طالب علم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا
لندن : سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا، احمد نواز نے 2019 کا لیگیسی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالب علم احمد نواز نے 2019کا لیگیسی ایوارڈ حاصل کرلیا ہے، احمد نواز کو کینزنگٹن پیلیس میں مدعوکیا گیا، جہاں انہوں نے شہزادہ ولیم سےبھی ملاقات کی۔