اسرائیل کے ایران پر حملے،سلامتی کونسل نے آج متوقع اجلاس بلالیا۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج پیر کے روز متوقع ہے۔ تاکہ اسرائیلی حملے اور اس کے مضمرات پر غور کیا جا سکے۔ یہ بات سفارتی ذرائع نے بتائی کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو سیکرٹری جنرل کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیلی حملے کی مذمت کرے۔ خط میں سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا بھی کہا گیا ہے۔ اس خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ جبکہ خطے کی صورت حال پہلے ہی خطرناک ہو چکی ہے۔ اس کے بعد سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس امکانی طور پر پیر کے روز بلایا جائے گا۔اسرائیلی جیٹ طیاروں نے ہفتے کو صبح سے پہلے کے اندھیرے میں ایران پر حملے کیے ۔ ان حملوں میں درجنوں جیٹ طیارے تین مختلف ٹکڑیوں میں ایرانی دارالحکومت اور مغربی ایران کے علاقوں پر حملہ آور ہوئے۔ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینن نے ایران کے موقف کو مسترد کیا ہے اور اقوام متحدہ میں ایرانی شکایت کو اسرائیل کے خلاف جھوٹے اور کمزور دعوؤں پر مبنی قرار دیا ہے۔اسرائیل نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے بلکہ اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے جاری کردہ بیان میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی یقینی بنائیں۔ تاکہ خطے میں جنگ کا پھیلاؤ رک سکے اور جمہوری راستے پر چلا جا سکے۔