علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ پیر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی جلائوگھیرائوکیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔