سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل منگل کو ہوں گے ، ملک بھر سے 4021 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے ۔ صدرِ کے عہدے کے لئے میاں رئوف عطااور منیر احمد کاکڑ کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،،صبح ساڑھے8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔لاہور میں سپریم کورٹ کے 1404 وکلا اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے،صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی،سیکرٹری کے عہدے کے لیے سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ سیکرٹری کے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے،پنجاب سے نائب صدر کے لئے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔