وزیر اعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا: فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے ہیں۔