امام حسینؓ کی عظیم قربانی صبروتحمل اورجارحیت کیخلاف ڈٹ جانےکا درس دیتی ہے،وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمان اسلام کی سربلندی کیلئے محرم الحرام میں حضرت امام حسین کی جانب سے دی جانے والی عظیم قربانی پر انھیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ہفتہ کے روز ملتان میں 42 ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی ہمیں صبروتحمل اور جارحیت کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ کشمیریوں نے حضرت امام حسین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بھارتی مظالم کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا ۔