ملک میں کورونا کی شدت کمزور پڑ گئی، 24 گھنٹوں میں ایک مریض جاں بحق
ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے اموات کی سطح کم ترین سطح پر آگئی، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے حملوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور ملک میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا صرف ایک مریض جاں بحق ہوا اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد6ہزار284ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق24گھنٹے میں ملک میں319افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد8ہزار748ہے اب تک کورونا کے2لاکھ80ہزار340مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں دو لاکھ95ہزار 372 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں، این سی او سی کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 29ہزار179 ،پنجاب میں 96 ہزار699 ،خیبرپختونخوا35 ہزار971 ،اسلام آباد15ہزار597،بلوچستان میں 12 ہزار804 ،آزادکشمیر 2ہزار290 اورگلگت میں 2ہزار832 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔