کرتارپورکوریڈر:پاکستان نے 59 صفحات پرمشتمل تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں
کرتارپورکوریڈرسے متعلق پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پرمشتمل تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرتارپورکوریڈرسے متعلق پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پرمشتمل 14 اہم تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں ۔تجاویزکے مطابق کرتارپورکوریڈورکے ذریعے بھارتی یاتریوں کوویزافری انٹری دی جائے گی، دونوں ممالک اپنی حدود میں سہولتی سنٹراورسیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، یاتری کم ازکم 15 افراد کے گروپ کی شکل میں آسکیں گے، پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی پرمٹ جاری کیا جائیگا اوردونوں ممالک یاتریوں کا ریکارڈ مرتب کریں گے جس میں ان کا نام ، سفری ریکارڈاوردیگرتفصیلات شامل ہوں گی۔تجاویزمیں کہا گیا کہ بھارتی حکومت یاتریوں کی فہرست کم ازکم تین روزقبل پاکستان کوفراہم کریگی ، یاتریوں کے پاس بھارت کا قابل معیاد پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا، گوردوارہ دربارصاحب صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔تجاویز میں کہا گیا کہ پاکستان روزانہ 500 یاتریوں کو پرمٹ جاری کرے گا تاہم پاکستان بغیرکوئی وجہ بتائے پرمٹ منسوخ کرسکے گا ، بھارتی یاتریوں کو اپنی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔