صدر زرداری کا بہاولپورجنوبی پنجاب صوبہ ہرگز منظور نہیں ۔ میاں شہباز شریف

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء میں سولرلیمپس کی تقسیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ انتخابات میں زربابا چالیس چوروں کا دیا گل کرکے عوام کا دیا جلائیں گے۔ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کا صوبہ چور ڈاکو نہیں بنا سکتے۔ انہوں نےکہاکہ حج، رینٹل پاوراوراین آئی سی ایل جیسے سیکنڈلز زرداری دور میں ہی منظر عام پر ائے اور عوام کے اربوں روپے ہضم کئے گئے۔ نہ جانے آصف زرداری کی حرص کب ختم ہوگی۔ میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کو پاکستان بنانے اور بگاڑنے والوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ نئے صوبوں کے قیام میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے، بہاولپورکے لوگوں کو ان کا حق اور بہاولپور صوبہ ن لیگ ہی بنا کر دیگی۔ جس کا گورنر،وزیراعلی اور اسمبلی بہاولپور میں ہی ہو نگے۔ انہوںنےکہا کہ اگرعوام نے اقتدار میں آنے کا موقع دیا تووہ ملک کی تقدیر بدلنے میں ہرممکن کوشش کریں گے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کا اجالا پروگرام بندربانٹ اورسیاسی تماشہ نہیں بلکہ طلباء کی محنت کا اعتراف ہے۔ بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ملتان میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے ملک میں اندھیرے قائم کئے۔ کرپشن اس قدر ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے،انہوںنے کہا کہ تعلیم کے ذریعے پاکستان کا کھویا ہوامقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس کی طاقت سے کرپشن کے ناسور کو ختم کیا جا سکتا ہے، اس سے قبل میرٹ پر آنے والے طلبا و طالبات کو پولیس نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔