حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد بھی کابینہ کے ایک بھی رکن کا کوئی گھوٹالہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور عمران خان کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، انتظامی اور عدالتی اداروں کو کابینہ کی تقلید کرنی چاہئے۔