پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز کا نیا نام رکھ دیا
تحریک انصاف پنجاب کی اسیر صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا جعلی وزیراعظم شہباز شریف نے خود اعتراف کیا ہے یہ بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا ہے،پنجاب کا کسان رل گیا ہے اپنی گندم کوڑیوں کو بھاؤ بیچنے پر مجبور ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاجعلی وزیراعظم شہباز شریف نے خود اعتراف کیا ہے یہ بجٹ ائی ایم ایف نے تیار کیا ہے،فارم 47 کی پیداوار وزیراعظم کی غلامانہ سوچ قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے،موجودہ عوام دشمن بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔ پاکستانی عوام دن بدن غریب تر سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں ،موجودہ عوام دشمن بجٹ نے غریب عوام کا معاشی قتل کیا ہے، اس وقت پاکستانی عوام 39 فیصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، موجودہ امریکی غلام حکمرانوں نے اگلی چار نسلوں کو قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے ،ایک طرف کمر توڑ مہنگائی عوام دشمن بجٹ بڑھتے ہوئے بجلی اور گیس کے بل دوسری طرف پنجاب کی حکومت ظالمانہ رویہ جاری ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پنجاب میں ڈاکٹروں کو ہتھکڑیاں لگائی جا رہی ہیں ،پنجاب کا کسان رل گیا ہے اپنی گندم کوڑیوں کو بھاؤ بیچنے پر مجبور ہے ،نگران حکومت سے پوچھنے کی کسی کی جرات نہیں کہ انہوں نے پچھلے سال گندم کیوں خریدی ،پاکستان کے پاس وافر گندم کی پیداوار ہوئی ہے ،جمہوریت کا مسلسل گلا گھونٹا جا رہا ہے ،پنجاب میں اج پرامن احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان پر دوبارہ جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے،پنجاب کی پولیس ٹک ٹاکر وزیراعلی پنجاب کی ایما پر عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے جس کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی ،پنجاب اسمبلی میں پی ٹی ائی کے اراکین کو بات کرنے کی اجازت نہیں،اپوزیشن کے 11 اراکین کی رکنیت کو معطل کر دیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے ۔ ٹک ٹاکر وزیراعلی پنجاب سمجھتی ہے اپوزیشن نے احتجاج کر کے میری شان میں گستاخی کی ہے،جمہوری رویے کے لیے بہت بڑا دل چاہیے، مریم صفدر سمجھتی ہے صرف میرا ہی خاندان حکمران خاندان ہے ،مریم صفدر پنجاب میں بادشاہوں کی طرح حکومت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پنجاب میں پولیس گردی کے سوا کچھ نہیں پنجاب میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے،اگر پاکستان میں جمہوریت نے بچنا ہے تو ملک میں انصاف کا بول بالا ہو ،انشاءاللہ عدالتیں پاکستان میں جمہوریت کو بچائے گی۔