پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
اسلام آباد : مہنگائی کی ماری عوام کیلئےخوشی کی خبر آگئی ، یکم دسمبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوروپےنوے پیسے کی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کوبھجوادی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسےکمی ہوسکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپےچالیس پیسےتک کی کمی متوقع ہے۔ غریبوں کاایندھن مٹی کاتیل تیراسی پیسے سستاہوسکتاہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دوروپےنوے پیسےتک کی کمی ہونےکاامکان ہے، قیمت میں ردوبدل کافیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔