مودی سرکار نے مدرسوں کے طلبا کی اسکالرشپ ختم کردی
بھارت میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپ ختم کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدرسوں میں زیرتعلیم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی اسکالر شپ دی جارہی تھی۔ اترپردیش کی ریاستی حکومت پہلے ہی مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپس پر پابندی لگا چکی ہے۔ گزشتہ سال بھارت میں مدرسوں کے 16 ہزار 558 طلبا کو چار سے پانچ لاکھ روپے کی اسکالر شپس فراہم کی گئی تھیں۔