فرانسیسی صدر میکرون اور ڈنمارک کے وزیراعظم لارکس لوک ریسمسن نے سائیکل پر کوپن ہیگن کا دورہ کیا،

نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ پروٹوکول اور نہ ہی شہریوں کو پریشانی، کوپن ہیگن میں فرانسیسی صدر مینوئل میکرون نے ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن کے ہمراہ سائیکل پرمختلف علاقوں کا دورہ کیا،ڈنمارک کے سرکاری دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ڈنمارک کے وزیراعظم فرانسیسی صدر کو اپنے ہمراہ سائیکل پر کوپن ہیگن کا دورہ کروانے نکل پڑے،دونوں رہنماؤں نے سائیکل چلاتے ہوئے ہی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،،،اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ جلد ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا آغاز کوپن ہیگن سے کرنا چاہتے ہیں۔