متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید الہنیان آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید الہنیان آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے۔ اماراتی صدر کے ہمراہ شاہی خاندان کے ارکان، سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد بھی اسلام آباد آئے گا، وزیراعظم شہبازشریف کابینہ کے ارکان کے ہمراہ استقبال کریں گے۔ اس موقع پراسلام آباد میں آج عام تعطیل اعلان کرنے کے ساتھ ہی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق آج شہر میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے باعث عام تعطیل ہے، جس کے پیش نظر ریڈ زون، آئی ایس بی ایکسپریس وے اور اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورایمرجنسی کی صورت میں متبادل راستے استعمال کریں۔ اماراتی صدر کی اسلام آباد آمد پر JF-17 طیاروں کے ذریعے پی اے ایف نور خان ایئر بیس لے جایا جائے گا جہاں معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔واضح رہے شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے، جہاں شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔
Extremely delighted to receive my brother His Highness Sheikh Mohamed Bin Zayed @MohamedBinZayed on his arrival in Pakistan, which is his second home. Building on our last meeting, we discussed ways & means to further strengthen our brotherly relations. pic.twitter.com/mGu94e9UVr
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 25, 2023