وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے،گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم نےکراچی کے معاملات دیکھتے ہوئے مجھے اسلام آباد طلب کیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات وزیراعظم کے سامنے پیش کیے تھے،کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے یہ مسائل رونما ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کوپستی کی طرف دھکیلاگیا،جس طرح کراچی کو چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کراچی کی صفائی میں کردار سے متعلق وزیراعظم نے سمری پردستخط کر دیے،وزیراعظم عمران خان اب خود کراچی پر 100فیصد توجہ دیں گے۔