سینیٹ اجلاس : وزیرخزانہ اسد عمرنےغیرملکی قرضوں اورانکم ٹیکس کی مد میں جمع کی گئی رقم کی تفصیلات پیش کردیں
سینیٹ اجلاس کی صدارت ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا نےکی،وزیر خزانہ اسد عمرنےغیر ملکی قرضوں سمیت ٹیکس دہندگان اور حاصل کردہ رقم کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کیں، وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نےگزشتہ پانچ سالوں کےدوران بیالیس اعشاریہ ایک ارب امریکی ڈالر کا قرضہ لیا،اور سترارب امریکی ڈالرکے قریب رقم واپس کی،انکم ٹیکس کی مد میں آٹھ سو اناسی بلین روپے وصول کیے گئے، سال دو ہزار پندرہ سولہ میں ایک ہزار ستائیس بلین روپے جمع ہوئے، ایوان بالا کو بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ہنڈی کے زریعے رقم کی منتقلی اور کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئےاہم اجلاس طلب کیا ہوا ہے،مشیر وزیراعظم عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو تیرہ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز کومکمل بند نہیں صرف محدود کیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کی چودہ سو شاخوں کوبند کیا جائیگاکیونکہ ان شاخوں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحریک التو پر بحث پیر تک موخر کر دی گئی۔