وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساہیوال میں تیرہ سو بیس میگا واٹ کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا
ساہیوال میں تیرہ سو بیس میگاواٹ کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلےکا افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور چینی وفد بھی موجود تھا۔ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری مضبوط دوستی کی مثال ہے ،چین نے پاکستان کی ترقی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا،،چند نادان دوستوں نے اقتصادی راہداری منصوبے پر کنفیوژن پھیلائی۔۔۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں تینتیس ارب روپے کے بجلی منصوبے شامل ہیں،حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کر دیئے ہیں،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ملک میں امن اور معاشی سرگرمیوں کافروغ حکومت کاوژن ہے،پاور پلانٹ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے ۔ دوسرے مرحلے میں بجلی گھر کی بنیادوں پر کنکریٹ بھری جائے گی اور دسمبر دو ہزار سترہ تک بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی