اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کےوائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کاپراسیکیوٹر جنرل آفس کا دورہ

مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کےوائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کاپراسیکیوٹر جنرل آفس کا دورہ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد شاہ نے وفد کا استقبال کیا۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، قانونی معاونت اور ادارہ جاتی روابط پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کےقانونی انتظامی اور فوجداری مقدمات اور مسائل کےحل پرغورکیاگیا۔ ملاقات میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کےسفیر ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کا مؤثر حل ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے فرہاد شاہ نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں محکمہ پراسیکیوشن اور اوورسیز کمیشن کے درمیان باہمی رابطے کو مؤثر بنایا جائےگا۔ باقاعدہ ایس او پیز تشکیل دی جائیں گی تاکہ ہر ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو واضح طور پر ادا کر سکے۔ ہر ضلع میں پراسیکیوٹر آفس کو اوورسیز سیل سے منسلک کیا جائے۔ اوورسیز کےمقدمات کی نگرانی اور پیروی مؤثر طریقے سے کی جائے گی۔