وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی
وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی اور پاک بحریہ کے سربراہ نے شرکت کی،، اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کے کیس کو بھرپور انداز سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،، اس حوالے سے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے حاضرین کو بریفنگ بھی دی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں قومی سلامتی اورسرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے وزیر اعظم کو آپریشن رد الفساد کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے امن و سلامتی کے قیام کے لئے مسلح افواج کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف بھی کی ۔