پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا
کراچی میں تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے دوران گشت شہری کو لوٹنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے راشد نامی ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ ساتھی تحسین کو بھی گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شہری سے لوٹی گئی رقم بیس ہزار روپے اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے دوسری جانب ڈیفنس صبا ایوینو سحر کمرشل میں ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے میں سائڈ پر بیٹھے چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ کار ڈرائیور واقع میں زخمی ہو گیا۔ حادثے کے باعث ایک موٹر سائیکل اور تیز رفتار گاڑی سمیت دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے