وزیراعظم کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔
وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث ان کو بغیر پرٹوکول دو گاڑیوں کے ساتھ ہسپتال لیجایا گیا۔جہاں ان کا ہسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں اچانک تکلیف اٹھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم کا چیک اپ کیا گیا تو وہ ہشاش بشاش تھے۔