ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر بائکیا ڈرائیور قتل

اسلام آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے بائیکا ڈرائیور کو قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اسلام آبا دکے علاقے تھانہ سنگجانی میں دوران ڈکیتی شہری کی مزاحمت کرنے پر پیش آیا جہاں ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوئوں نے رمضان نامی بائکیا ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔ ڈاکو شہری کو قتل کرکے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے تشدد زدہ لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔