پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی وضاحت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی وضاحت،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے کمی کی گئی ہے۔ قبل ازیں جاری بیان میں پٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کئے گئے جن میں پچھلے ماہ کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی۔ وزارت خزانہ کے وضاحتی بیان کے بعد نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا