انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں15پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 138.65روپے سے کم ہو کر138.50 روپے اور قیمت فروخت 138.75 روپے سے کم ہو کر138.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 139روپے سے گھٹ کر138.70روپے اور قیمت فروخت 139.50روپے سے گھٹ کر139.20روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 157روپے سے کم ہو کر156.50روپے اور قیمت فروخت158.80روپے سے کم ہو کر158.30 روپے ہو گئی اسی طرح80پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 183روپے سے کم ہو کر182.20روپے اور قیمت فروخت184.80روپے سے کم ہو کر184روپے پر آ گئی ۔