عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
عالمی منڈی میں خام تیل (کروڈ) کے نرخ کم ہو گئے جس کی وجہ تیل کے امریکی ذخیرہ کے حجم میں اضافہ ہے۔تیل کی پیداوار دینے والے ممالک ونیزویلا اور ایران کی صورتحال کے باعث بے یقینی کی کیفیت کے باوجود سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیو یارک کے مرکزی سودوں کے تحت برنٹ کروڈ کی جون کےلئے سپلائی کے سودے 47 سینٹ کی کمی کےساتھ 71.59 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی(امریکی کروڈ) کی سپلائی کے سودے 60 سینٹ کی کمی کےساتھ 63.31 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔یوم مئی کی وجہ سے بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی تجارت محدود رہی۔