خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جو گزشتہ ہفتے کے دوران 4 فیصد سے زائد کمی کا تسلسل ہے۔پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔