بھارت نے نیوزی لینڈ سے مسلسل ہار کے بعد اپنا اسٹار بولرکو ہی ٹیم سے نکال دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں ناکام رہنے والے بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی تیسرے ٹیسٹ سے چھٹی کردی گئی۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ آج سے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے جہاں میزبان کو سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، ایسے میں بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ الیون میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ہونے والے گواسکر بارڈر ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارت کو نومبر میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جہاں پہلا مقابلہ 22 نومبر سے شیڈول ہے، بمراپ چونکہ پچھلے ماہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے کھیل رہے ہیں اس لیے انھیں کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونے میں بھارتی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں رسوائی کے بعد ممبئی کے فل فلیش ٹریننگ سیشن میں بمراہ بھی شریک تھے تاہم وہ گزشتہ رات فلائٹ سے اپنے گھر احمدآباد روانہ ہوچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی کوچ گمبھیر اور کپتان چاہتے تھے کہ جسپریت بمراہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیا جائے مگر پہلے میچ میں شکست کے بعد پلان تبدیل کیا گیا، تاہم بمراہ کے کھیلنے کے بعد بھی بھارت سیریز ہار گیا۔