امہ کی نوجوان نسل کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس سے انہیں نکالنے کیلئے عظمت رفتہ کی بحالی ضروری ہے :وزیرِ اعظم عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے ضروری ہے کہ انہیں اسلام کی تعلیمات سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے۔ وزیراعظم کی مسلم دنیا کےممتازترین دانشوروں کے ساتھ نشست کےدوسرے حصےمیں ممتاز مسلم سکالرز کا کہنا تھا کہ امہ کی نوجوان نسل کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس سے انہیں نکالنے کیلئے عظمت رفتہ کی بحالی ضروری ہے وہ عالمی شہرت یافتہ مسلم سکالرز کے درمیان قومی رحمت اللعالمین اتھارتی کے تحت منعقدہ ریاستِ مدینہ، اسلام، معاشرہ اور اخلاقی بیداری کے موضوع پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے بھی موجودہ نسل کو کردار ادا کرنا ہے۔