نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ
لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور وطن واپس آکر دونوں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا آج تفصیلی طبی معائنہ ہوگا اور سی ٹی اسکین بھی کیا جائے گا، جس کے بعد منگل (3 جولائی) کو نواز شریف کی ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات ہوگی۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔