افغان مہاجرین کی ملک واپسی عارضی طور پر روک دی گئی۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ کابل بم حملے کے بعد ایسے افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔ میرکل کے مطابق وزرات خارجہ افغانستان میں امن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جولائی میں اس بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایسے افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس روانہ کیا جائے گا، جو تشدد اور جرائم میں ملوث پائے جائیں گے۔