عوام کا ایکا، پھلوں کی سہ روزہ بائیکاٹ مہم نے ہلچل مچا دی
عوام مہنگائی کے خلاف متحد ہو گئی، سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم نے عملی شکل اختیار کر لی،،، کراچی والوں نے پھلوں کا تین روزہ بائیکاٹ کردیا، شہری انگور، انار، کیلا ہی نہیں اب آم کھائیں گے نہ موسم گرما کے دیگر خاص پھل لائیں گے، پھل فروشوں کی من مانیوں سے تنگ عوام نے ایکا کرلیا،،، رمضان المبارک میں پھولوں کی قیمتوں کو آگ لگنے کے بعد روزے داروں نے بھی منافع خوروں کو بھی کرارا جواب دیا، سندھ حکومت، کمشنر کراچی، سیاسی و سماجی رہنما بھی مہم کی حمایت کر رہے ہیں
پھل نہ خریدنے کی یہ مہم ابتدائی طور پر 2 سے 4 جون تک جاری رہے گی، شہریوں کی جانب سے پھلوں کے بائیکاٹ مہم کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں،،سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی مہم کراچی کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں پھیلنے لگی،، شہریوں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کھجور سے روزہ کھول لیں گے مگر تین دن تک پھل نہیں خریدیں گے،،، ملک بھر میں اعلٰی حکام اور سیاسی رہنماؤں نے اس مہم کا خیر مقدم کیا ہے، دوسری طرف پھل فروش کہتے ہیں کہ بائیکاٹ سے کچھ نہیں ہو گا، مہنگائی کا حل نکالنا ہو گا،