چئیر مین نیب جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
اسلام آباد: 76 سالہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال مدت مکمل ہونے پر آج اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے پر چیئرمین نیب نے عہدے کا چارج چھوڑا، حکومت اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نئے چیئرمین نیب کی تقرری ہوگی. انہوں نے یہ عہدہ اکتوبر2017ء میں سنبھالا تھا، اور عمران خان حکومت نے نیا چیئرمین آنے تک ایک آرڈیننس کی صورت میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ایکسٹیشن دی تھی، اس آرڈیننس کے آٹھ ماہ بعد آج دوسری مرتبہ کی مدت ختم ہو رہی ہے۔