کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی،ہنڈرڈ انڈیکس میں418 رپوائنٹ کی کمی
کاروباری ہفتے کے آغاز پر قلیل مدتی منافع کے حصول کے سبب ، ہنڈرڈ انڈیکس پر چار سو اٹھارہ پوائنٹ کی کمی دیکھنے میں آئی کاروبار تینتیس ہزار دو سو تیرہ کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران پندرہ کروڑ نو لاکھ چونسٹھ ہزار شیئرز کے سودے ہوئے۔۔ کے الیکٹرک، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمینل، جہانگیر صدیقی کمپنی، پاک الیکٹران، فوجی فرٹیلائزر، پی آئی اے، میپل لیف سیمنٹ اور اینگرو فرٹیلائزر کے حصص والیوم لیڈر رہے۔۔روپے کی قدر میں چھے پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے نوے پیسے پر بند ہوا